ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 350 کیس ،10 اموات رپورٹ ہوئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

جمعرات 9 دسمبر 2021 12:36

ملک بھر میں  24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 350 کیس ،10 اموات رپورٹ ..
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث  کے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 10 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 350 افراد کے کووڈ۔

19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ  سے پشاور میں 19 فیصد،اسلام آباد میں 10 فیصد،سرگودھا میں 10 فیصد اور لاہور میں 9 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 24 فیصد،اسلام آباد میں 13 فیصد،سرگودہا میں 15 فیصد اور بنوں میں 15 فیصد مریض ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 46 ہزار 697 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 942، پنجاب میں 18 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 25،اسلام آباد میں 5 ہزار 508، بلوچستان میں 583،گلگت بلتستان میں 285 ٹیسٹ، آزاد کشمیر میں 263 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 421 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 87 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 829 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 595، بلوچستان میں 33 ہزار 519، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 422،اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 22، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 8 ہزار 514،پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 682 اور سندھ میں 4 لاکھ 77 ہزار 299 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 803 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 630 اموات، پنجاب میں 13 ہزار 46 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 874 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 962 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 362 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 743 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 23 لاکھ 85 ہزار 347 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 809 مریض زیر علاج ہیں۔