Live Updates

حکومت کاہر قدم ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کی طرف اٹھ رہا ہے، پی ٹی آئی راہنما

جمعرات 9 دسمبر 2021 12:48

حکومت کاہر قدم ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کی طرف اٹھ رہا ہے، پی ٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ   تحریک انصا ف حکومت کاہر قدم ملکی سلامتی وترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کی طرف اٹھ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک میں تمام بحرانوں کا خاتمہ اور کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ  اپنے ادوار اقتدار میں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوام کی  خدمت کی اور نہ ہی یہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ملک و قوم کی خدمت کرتادیکھ سکتی ہے، اپوزیشن حکومت گرانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے جس میں اسے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی سیاست کا مرکز و محور عوام کو درپیش بحرانوں سے نجات دلانا اور وطن عزیز میں غریب کا معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان  کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے گزشتہ تین سالوں میں جس طرح  وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیا ہے اسی طرح عمران خان بھی ہر لمحہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی جدوجہد میں صرف کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان قومی سرمایہ کے محافظ ہیں وہ سابق ادوا ر میں لوٹی گئی قومی دولت سابق کرپٹ حکمرانوں سے واپس لیکر دم لیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات