خواتین کے باسکٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائرز میں چین کا مقابلہ فرانس، نائیجیریا اور مالی سے ہوگا

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:13

خواتین کے باسکٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائرز میں چین کا مقابلہ فرانس، نائیجیریا ..
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) خواتین کے باسکٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائرز میں چین کا مقابلہ فرانس اور  نائیجیریا کا  مالی سے ہوگا ۔آئندہ سال  فروری میں ایف آئی بی اے 2022 ​​خواتین کے باسکٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے گروپ  بی میں چین کا مقابلہ فرانس سے ہوگا جبکہ  نائیجیریا کا مقابلہ  مالی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے چار کوالیفائر بلغراد، اوساکا اور واشنگٹن ڈی سی میں 10 سے 13 فروری 2022 تک کھیلے جائیں گے۔

بلغراد گروپ اے اور بی کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔گروپ اے میں آسٹریلیا، جنوبی کوریا، سربیا اور برازیل شامل ہیں۔ اوساکا میں ہونے والے گروپ سی کے میچ بوسنیا اور ہرزیگووینا، جاپان، کینیڈا اور بیلاروس شامل ہیں۔ گروپ ڈی میں روس، امریکا ، پورٹو ریکو اور بیلجیم واشنگٹن ڈی سی میں آمنے سامنے ہوں گے۔