اومی کرون ویرینٹ 57 ممالک میں پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:14

اومی کرون ویرینٹ 57 ممالک میں پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت
ؤجنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ 57 ممالک میں پھیل گیا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اومی کرون ویرینٹ میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور اب تک57 ممالک میں پھیل چکا ہے  ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ  جنوبی افریقہ میں 29 نومبر سے 5 دسمبر کے دوران مختلف قسم کے 62 ہزار21 کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سے 111 فی صد زیادہ ہے لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان میں سے کتنے کیسز اومی کرون کے ہیں 6 دسمبر تک یورپی یونین کے 18 ممالک میں اومی کرون کے تمام 212 تصدیق شدہ کیسز کو غیر علامتی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  یوروپی سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے پیش گوئی کی ہے کہ اومی کرون ویرینٹ آئندہ مہینوں میں یورپ میں پھیل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :