فیصل آباد میں اب تک46لاکھ47808شہریوں اور63869 ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے، ڈی ایچ اے

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:15

فیصل آباد میں اب تک46لاکھ47808شہریوں اور63869 ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین ..
فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) :ضلع فیصل آبادکے کوروناویکسی نیشن سنٹرز پراب تک46لاکھ47808شہریوں اور63869ہیلتھ ورکرز کوکوروناسے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آبادکے ترجمان نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ صحت فیصل آباد کے پاس اسوقت سٹاک میں پہلی ڈوز کی239500اوردوسری ڈوز کی159666 خوراکیں موجود ہیں جبکہ مزید سپلائی بھی آرہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام فکسڈ و موبائل ویکسی نیشن سنٹرزپرتیزی سے شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد1166 نمبر پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرکے اپنی رجسٹریشن کرواکر قریبی سنٹرز سے ویکسین لگوائیں جس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید  بتایا کہ دیہی عوام، شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی سہولت کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ رورل ہیلتھ سنٹر مرید والا سمندری رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر174ج ب سمندری رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 134ج ب سمندری رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 229رب جڑانوالہ رورل ہیلتھ سنٹرچک نمبر65گ ب جڑانوالہ رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ جڑانوالہ رورل ہیلتھ سنٹر لنڈیانوالہ جڑانوالہ رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ،پنڈی شیخ موسیٰ تاندلیانوالہ   رورل ہیلتھ سنٹر کنجوانی تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن تاندلیانوالہ رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 400گ ب تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر153ر ب چک جھمرہ،چک نمبر374گ ب تاندلیانوالہ اوررورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر469گ ب سمندری میں بھی ویکسی نیشن سنٹرزفنکشنل ہیں جہاں روزانہ 250 افراد کو ویکسین لگانے کی سہولت موجود ہے۔


متعلقہ عنوان :