اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان کا نظاریوسفزئی کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:08

اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان کا نظاریوسفزئی کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے اے این پی متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری نظاریوسفزئی کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم قومی تحریک کے ایک متحرک سیاسی کارکن بالخصوص امارات میں پشتونوں کی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے انسان تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہمیشہ باچاخان کی فکر اور عوامی نیشنل پارٹی کی مترقی سوچ کی تبلیغ کی۔ اے این پی سربراہ نے نظاریوسفزئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور ملک سے باہر رہتے ہوئے بھی انکے دل میں اپنی قوم کیلئے درد اور فکر ہمیشہ موجود رہتی تھی۔ دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔