پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد چل بسے ،350نئے کیسز رپورٹ

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:08

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد چل بسے ،350نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد چل بسے ،350نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 350 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 355 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 74 فیصد پر آگئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 803 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ، اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 829 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 771 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 49 ہزار 421 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 697 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 2 کروڑ 23 لاکھ 85 ہزار 347 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 73 ہزار 459 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 12 کروڑ 88 لاکھ 79 ہزار 987 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 37 لاکھ 81 ہزار 101 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 77 ہزار 299 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 630 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار 682 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 46 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 514 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 874 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 22 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 962 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 595 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 743 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 519 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 362 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 10 ہزار 422 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔