فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح زیرو فیصدپر آگئی،ترجمان ڈی ایچ اے

جمعرات 9 دسمبر 2021 14:59

فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح زیرو فیصدپر آگئی،ترجمان ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) فیصل آباد میں کورونامریضوں کی پازیٹو شرح زیرو فیصدپر آ گئی اور حالیہ24گھنٹوں میں کوروناکا صرف1 نیا پازیٹو مریض رپورٹ ہوا جبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1051اور ایکٹو کیسز کی تعداد61 ہو گئی ہے نیزالائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے14،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 12اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 2مریض داخل ہیں اسی طرح22کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران695افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تمام694افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور1 شخص کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی کل تعداد1051 اور ایکٹو کیسز کی تعداد61 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ19کے25905مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ19کے14، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 12اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 2مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم22مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 321 بیڈز مختص ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 119، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود  ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈ کے ممکنہ مریضوں کے لئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔