وزیراعظم نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے والدین سے ملاقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی
کمیٹی میں شیریں مزاری، عمر ایوب، فہمیدہ مرزا ،صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں جبکہ اٹارنی جنرل، دفاع ،وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹریز خصوصی دعوت پر شریک ہوں گے
سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 دسمبر 2021 15:18
(جاری ہے)
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب جمع کروانے کے لیے 3 ہفتے کی مہلت دی جائے، سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی 16 دسمبر کو برسی ہے، وزیراعظم نےشہداکے والدین سے ملاقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مناسب ہوگا والدین اور کمیٹی کی ملاقات کا نتیجہ سامنے آنے دیا جائے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا تفصیلی بیان جمع کروانا چاہتا ہوں، اے پی ایس کے شہد ا کے والدین کی آج کابینہ کمیٹی سے ملاقات کروانی ہے، والدین کی با ت سن کر اس پر جواب داخل جمع کروایا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ مہلت دی جائے تاکہ عدالت کو جامع عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی اور ریاست کی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ بچوں کے والدین شہادتوں پر کوئی بھی عذر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ والدین بیس اکتوبر کے فیصلے میں نامزد افراد کو غفلت برتنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ وزیراعظم نے شہدا کے والدین کو انصاف دلوانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت شہدا کے والدین کا مؤقف سُن کر مثبت کارروائی کرے۔ وفاقی حکومت اقدمات کر کے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ پیش کرے۔مزید اہم خبریں
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.