قومی ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے: رمیز راجہ

کرکٹ بورڈ جونیئر کنٹریکٹ لیکر آرہا ہے، انڈر11، انڈر 16، انڈر 19 کے بچوں کو بھی کنٹریکٹ دیںگے: چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 دسمبر 2021 16:15

قومی ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے: رمیز راجہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 دسمبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے۔ رمیز راجا نے نجی سکول کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے آپ کو بتائیں گے کہ ہم مزید کیا کرنے جارہے ہیں، بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم بہت اچھی کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں بیلنس ہونا بہت ضروری ہے، سکولوں سے کہوں گا کہ اپنی ویمن اور جونیئر ٹیمیں بنائیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی جونیئر کنٹریکٹ لے کر آرہا ہے، انڈر11، انڈر 16 اور انڈر 19 کے بچوں کو بھی کنٹریکٹ دیں گے۔ خیال رہے کہ دورہ بنگلادیش میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست دی تھی۔ پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 8 رنز سے شکست دی جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے مات دی تھی۔