بھکر، ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی کے زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 9 دسمبر 2021 16:30

بھکر،  ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی کے زیر صدارت  ضلعی انسداد پولیو کمیٹی ..
بھکر۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی کے زیر صدارت  ضلعی انسداد پولیو کمیٹی  کے اجلاس  میں 13 دسمبر سے شروع ہوینوالی قومی مہم بارے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔اس موقع پر ضلعی محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع میں 3,27,374 پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچا کے حفاظتی قطرے پلوائے جائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ حسب سابق پولیو ویکسی نیشن  کے مقررہ اہداف کی تکمیل یقینی بنائی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچا کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی نے ضلع میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے حوالہ سے مرتب شدہ پلان کا بھی جائزہ لیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنے فرائض کو احسن انداز میں مکمل کریں تاکہ اس ضمن میں کوئی سقم باقی نہ رہ جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں اور بچوں کی زندگیوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنائیں۔یاد رہے کہ مذکورہ مہم 13 سے 15 دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ 16 اور دسمبر کو کیچ اپ رانڈ ہوگا مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :