بھارتی امپائر کی انوکھے انداز میں ’وائیڈ بال‘ دینے کی ویڈیو وائرل

ریاست مہاراشٹرا میں لوکل ٹورنامنٹ کے دوران بائولر نے وائیڈ بال کی تو امپائرنے ہاتھوں کے بل الٹے کھڑے ہوکر ٹانگوں سے وائیڈ بال کا اشارہ دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 دسمبر 2021 16:43

بھارتی امپائر کی انوکھے انداز میں ’وائیڈ بال‘ دینے کی ویڈیو وائرل
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 دسمبر 2021ء ) کرکٹ میں وائیڈ بال، نوبال، چوکے اور چھکے کا اشارہ امپائر ہاتھوں سے دیتے ہیں لیکن بھارت میں ایک لوکل میچ میں امپائر نے انوکھے انداز میں وائیڈ بال کا اشارہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں لوکل کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بائولر نے وائیڈ بال کی تو امپائر وائیڈ بال کا اشارہ دینے کیلئے آگے بڑھے اور ہاتھوں کے بل الٹے کھڑے ہوکر ٹانگوں سے وائیڈ بال کا اشارہ دے دیا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امپائر نے پہلے تو ٹانگوں سے اشارہ دیا اور بعد میں وہ ہاتھ سے ہی وائیڈ بال کا اشارہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

لوکل امپائر کی اس انوکھے انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، امپائر کے اس انداز کو دیکھ کر کمنٹیٹر اور شائقین کرکٹ بھی دنگ رہ گئے۔

(جاری ہے)

کمنٹیٹر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وائیڈ بال کا سٹائل دیکھیں، امپائر نے کمال کردیا۔ مذکورہ ویڈیو کو بھارتی آئی اے ایس افسر نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’جب یوگا اور کرکٹ ملتے ہیں جب کہ امپائر کا نام ڈی این روک بتایا گیا ہے‘۔

سوشل میڈیا پر اس 19 سیکنڈ کے کلپ کو لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ وہ رن آؤٹ اور وکٹ گرنے کے لیے کیا کرے گا؟‘ ایک اور نے لکھا کہ ’لگتا ہے یوگا ٹیچر پارٹ ٹائم امپائر کے طور پر ملازم ہے‘۔ ایک اور صارف نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’زبردست ویڈیو ہے‘۔

متعلقہ عنوان :