پاک ایران بارڈر کیساتھ ملحقہ علاقہ راجئے کے مقام پر نئے تجارتی گیٹ کاباقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 16:54

پاک ایران بارڈر کیساتھ ملحقہ علاقہ راجئے کے مقام پر نئے تجارتی گیٹ ..
نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پاک ایران بارڈر کیساتھ ملحقہ علاقہ راجئے کے مقام پر ایک نئے تجارتی گیٹ کاباقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں ایف سی ساؤتھ بلوچستان کے سیکٹر کمانڈ بریگیڈیئر محمد کاشف ،ڈی سی چاغی منصوراحمد بلوچ،خان پینل کے سربراہ خان محمد آصف سنجرانی، کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل اسد ،148 ونگ کمانڈر کرنل عثمان، میجر حمزہ ، کیپٹن محسن ، حاجی امان اللہ مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یارمحمدزئی، تحصیلدار نوکنڈی قاضی محمد پرویز، رسالدارمیجر اکبر خان سنجرانی ودیگر قبائلی عمائدین موجود تھے ڈپٹی کمشنر چاغی منصوراحمد بلوچ کا کہنا ہے کہ راجئے گیٹ سے لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر ہونگے جہاں دونوں اطراف کے لوگ معمولی کاروبار کرکے اپنے اور اپنے بچوں کے پیٹ پال سکیں گے ایف سی ساؤتھ سیکٹر کمانڈ بریگیڈیئر محمد کاشف اور خان پینل کے سربراہ خان محمد آصف سنجرانی نے خطاب کیا چئیر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے حال ہی میں اپنے دورہ ایران میں ایران کیساتھ مزید گیٹ کھولنے کا اعلان کیا تھا اور راجئے گیٹ کا باقاعدہ اعلان اپنے دورہ نوکنڈی اور اسلام آباد میں ضلع چاغی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کھولنے کی یقین دہانی کرائی تھی جسکا آج باقاعدہ افتتاح ہوکر دونوں اطراف سے کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے سے نوکنڈی سمیت قرب جوار میں خوشی کا سماں ہے کیونکہ ایک عرصے سے ایران سے ملحقہ بارڈرز کی بندش سے لوگ معاشی مشکلات سے دوچار تھے تقریب سے میراسفندیار یارمحمدزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کاوشوں سے بلآخر راجئے گیٹ کھولنے سے علاقے کی رونقیں بحال ہوگئی انہوں نے کہا کہ گیٹ کھولنے میں سیکٹر کمانڈ بریگیڈیئر محمد کاشف کمانڈنٹ اسد کرنل عثمان اور خان محمد آصف سنجرانی بھی شکریہ ادا کرتے ہیں عوامی حلقوں نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی،وزیراعلی بلوچستان ایف سی اور انتظامیہ کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا کہ جنکی کاوشوں سے تحصیل نوکنڈی کے عوام کیلئے ایک باقاعدہ تجارتی گیٹ کھول کر کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے سے بیروزگاری میں کمی کیساتھ لوگوں کو اپنے عزیز واقارب سے ملاقات میں آسانی ہوگی۔