حبا بخاری نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

سوشل میڈیا پر وائرل مایوں کا جوڑا پہنے تصویر ایک ڈرامے کے سین کی ہے، اداکارہ

جمعرات 9 دسمبر 2021 17:44

حبا بخاری نے شادی کی خبروں کی تردید کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اٴْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ حبا بخاری نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر حبا بخاری کی کچھ نئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ مایوں کی دٴْلہن بنی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

وائرل تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے تاہم اب حبا بخاری نے مداحوں کی یہ غلط فہمی دور کردی ہے۔

انسٹاگرام پر حبا بخاری نے اپنی وہی تصویر شیئر کی جس میں وہ مایوں کی دٴْلہن بنی ہوئی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شادی کی بات چل رہی ہے تو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ تصویر میری مایوں کی نہیں ہے‘۔حبا بخاری نے لکھا کہ ’یہ میرے نئے ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر لی گئی تصویر ہے جوکہ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا‘۔