وینا ملک کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار

جب بھی دوسری شادی کروں گی، کسی دین دار انسان سے کروں گی،اداکارہ

جمعرات 9 دسمبر 2021 17:44

وینا ملک کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) اداکارہ و میزبان وینا ملک نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اپنی پہلی شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران انٹرویو دوسری شادی کے سوال پر وینا ملک نے کہا کہ میں جب بھی انشاء اللہ دوسری شادی کروں گی، کسی دین دار انسان سے کروں گی۔

(جاری ہے)

دین دار شخص سے شادی کی خواہش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ میں ایک دین دار شخص سے شادی کرنا پسند کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ اپنی بیوی کے ساتھ غلط نہیں کرسکتا اور جو شخص اللہ سے نہیں ڈرتا وہ بہت ظالم شخص ہوتا ہے۔وینا ملک نے کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خوبصورت ہو، ساتھ ہی میرے ساتھ تعلق کو نہ صرف دنیا میں نبھائے بلکہ جنت تک میرا ہم قدم رہے۔وینا ملک نے مزید کہا کہ ابھی تک تو ان کے پاس دوسری شادی کیلئے کوئی شخص نہیں ہے لیکن جلد ہی کوئی نہ کوئی ان کیلئے اس دنیا میں ضرور موجود ہوگا۔

متعلقہ عنوان :