جنیلیا دیش مکھ کی 10 سال بعد اداکاری میں واپسی

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کی عکس بندی کے مناظر شیئر کردیئے

جمعرات 9 دسمبر 2021 17:44

جنیلیا دیش مکھ کی 10 سال بعد اداکاری میں واپسی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) بالی روڈ کے معروف اداکار رتیش دیش مکھ کی اہلیہ اداکارہ جنیلیا دیش مکھ 10 سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔جنیلیا مراٹھی فلم 'ویڈ' سے اداکاری کا دوبارہ آغاز کرنے جارہی ہیں جس کی ہدایت کاری ان کے شوہر رتیش دیش مکھ کریں گے جبکہ بطور ڈائریکٹر رتیش کی یہ ڈیبیو فلم ہوگی۔

(جاری ہے)

اداکارہ جنیلیا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کی عکس بندی کے مناظر شیئر کئے گئے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مختلف زبانوں میں فلموں کا حصہ بننے اور عوام سے پیار اور احترام حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، مہاراشٹرا میں پیدا ہونے کی وجہ سے میرا دل برسوں سے مراٹھی میں فلم کرنے کے لیے تڑپ رہا تھا اور میری خواہش تھی کہ کوئی سکرپٹ ملے۔انہوں نے لکھا کہ 10 سال بعد اداکاری میں واپسی کے بعد میری یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے اور اس فلم کو رتیش ڈائریکٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :