پیپلزپارٹی کا کل جمعہ کو ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرنےکا اعلان

احتجاجی مظاہروں میں وزراء، ورکرز سمیت ہزاروں لوگ سڑکوں پرنکلیں گے، عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں،عوام وفاقی حکومت سے نجات چاہتی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 دسمبر 2021 19:37

پیپلزپارٹی کا کل جمعہ کو ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2021ء) ن پاکستان پیپلزپارٹی کا کل جمعہ کو مہنگائی کیخلاف سندھ اور بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے، مہنگائی، بےروزگاری، لاقانونیت، گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاجی شیڈول کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت پیپلز پارٹی سندھ نے سندھ بھر میں قومی شاہراہوں اور ہائی ویز پر دھرنوں کے مقام کا شیڈول جاری کردیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کیجانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مھنگائی کے خلاف کل 10 دسمبر کو نماز جمعہ کے بعد سندھ بھر میں بھرپور احتجاج کرکے قومی شاہراہوں اور ھائی ویز پر دھرنے دئے جائینگے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر احتجاجی دھرنوں میں پارٹی کے تمام ایم این ایز, ایم پی ایز، سینیٹرز، سی سی سی اراکین ذیلی تنظیموں کے رھنما اپنے اپنے اضلاع میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ صدر پی پی سندھ نثار کھوڑوکل کے احتجاجی دھرنوں میں لاکھوں عوام شرکت کرکے وفاقی حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کو رد کرینگے۔عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کے  عوام دشمن وفاقی حکومت سے نجات چاھئیے۔

۔ٹنڈو الھیار میں لطیف گیٹ روڈ پر ضیاء عباس شاہ، ذوالفقار بچانی اور امداد پتافی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ جامشورو میں جامشورو بائی پاس پر ملک اسد سکندر، آصف شاہ اور لالہ رحمان کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ٹنڈو محمد خان میں بدین ٹنڈو محمد خان روڈ پر سید علی نواز شاہ رضوی اور اعجاز شاہ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا ہوگا۔

عمرکوٹ میں تین تلوار چوک پر نواب یوسف تالپور ، سید سردار شاہ اور سودی محمد نواز کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ سجاول میں پبلک پارک بدین روڈ پر ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری ، ھیر سوھو ، ارباب کامران ایاز شاہ شیرازی کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا۔ سانگھڑ میں ٹنڈو آدم روڈ پر پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری، سرفراز راجڑ اور علی حسن ھنگورجو دھرنے کی قیادت کرینگے۔

میٹھی میں کشمیر چوک پر انجنیئر گیان چند ، مھیش مکانی قاسم سراج سومرو اور ارباب لطف اللہ دھرنے کی قیادت  کرینگے۔ گھوٹکی میں میرپورماتھیلو بائی پاس پر جام اکرام اللہ دھاریجو، عبدالباری پتافی اور میر بابر لونڈ دھرنے کی قیادت کرینگے۔ نوشھروفیروز میں اللہ والہ چوک پر ضیاء الحسن لنجار، فیروز جمالی اور ایم این اے ذوالفقار بھن کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا۔

دادو میں دادو بائی پاس پر ایم این اے رفیق جمالی اور فیاض بٹ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ بدین میں پیر چوک بدین بائی پاس پر سینیٹر سسئی پلیجو ، اسماعیل راھو رمضان چانڈیو کی قیادت میں احتجاجی مظاھرہ اور دھرنا ہوگا۔شکار پور میں تاج سی این جی جیکب آباد روڈ بائی پاس پر امتیاز شیخ اور عابد بھیو کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا۔

خیرپور میں نیشنل ھائی وے پر سندھ کے سینیئر نائب صدر منظور وسان، نفیسہ شاہ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ کشمور میں کندھکوٹ بائی پاس پر گل محمد جاکھرانی اور الطاف کھوسو کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا۔ قمبر میں انڈس ھائی وے نصیر آباد پر میر نادر مگسی سردار خان چانڈیو اور قمر الدین گوپانگ کی قیادت میں احتجاجی مظاھرہ اور دھرنا دیا جائے گا۔

اسی طرح پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کیجانب سے ضلعے کے چاروں تحصیلوں لاڑکانہ، ڈوکری باقرانی، رتودیرو میں بھی مین روڈوں پر احتجاجی دھرنے دئے جائینگے۔ جیکب آباد میں زیرو پوائنٹ پر اعجاز جاکھرانی لیاقت لاشاری کی قیادت میں دھرنا ہوگا۔ کراچی میں کل 10 دسمبر جمعے کو دوپہر دو بجے ایمپریس مارکیٹ روڈ پر سید قائم علی شاہ، شیری رحمان، سعید غنی، وقار مھدی، سید ناصر شاہ، سلیم مانڈی والہ اور جاوید ناگوری کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی بلوچستان کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور گیس لوڈشیڈنگ و پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف درج ذیل مقامات پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاجی شیڈول کے تحت ضلع جعفر آباد میں صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ کے زیر قیادت صبح دس بجے کو جعفر آباد پریس کلب کے مقام پر احتجاج ہوگا۔

ضلع کوئٹہ میں کوئٹہ پریس کلب کے مقام پر سہ پہر تین بجے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، ضلع کوئٹہ صدر میر نصیب اللہ شاہوانی اور کوئٹہ سٹی صدر نورالدین کاکڑ کے زیر قیادت احتجاج ہوگا، ضلع ژوب میں ضلعی صدر عبدالقیوم مردانزئی کی قیادت میں دن 12 بجے کو ژوب میں احتجاجی ہوگا۔ ضلع ہرنائی میں  پریس کلب ہرنائی کے مقام پر دن 12 بجے کو ضلعی صدر یاسین ترین کی قیادت میں احتجاجی ہوگا۔

ضلع پشین میں دن 12 بجے کو مین چوک پشین کے مقام پر ضلعی صدر شیر محمد ترین کی قیادت میں احتجاج ہوگا، ضلع لورالائی میں سہ پہر تین بجے کو لورالائی پریس کلب کے مقام پر احتجاج ہوگا، ضلع مستونگ میں پریس کلب مستونگ کے مقام پر صبح 11:30 بجے کو ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی کی قیادت میں احتجاج ہوگا۔ ضلع خضدار میں پریس کلب خضدار کے مقام پر دن 11 بجے ضلعی صدر  سجاد زیب کی قیادت احتجاج ہوگا، ضلع لسبیلہ میں ضلعی صدر شریف پالاری اور جنرل سیکرٹری حاجی انور رونجو کی قیادت میں سہ پہر تین بجے کو لسبیلہ پریس کلب کے مقام پر احتجاج ہوگا۔

ضلع بولان میں ڈھاڈر کے مقام پر سہ پہر 3 بجے کو ضلعی صدر وڈیرہ عبدالرشید ابڑو کی قیادت میں احتجاج ہوگا۔ ضلع سبی میں شام 4 بجے کو پریس کلب سبی کے مقام پت ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی کی قیادت میں احتجاج ہوگا، ضلع موسی خیل میں بعد از نماز جمعہ موسی خیل پریس کلب کے مقام پر احتجاج ہوگا، اسی طرح ضلع صحبت پور میں ضلعی جنرل سیکرٹری بشیر داجلی اور سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار کاکڑ کی قیادت میں صبح دس بجے کو احتجاج ہوگا۔