عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے اس دن کو منانے کا مقصد کرپشن کے ناسور کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ،عبدالناصر اتمانخیل

عالمی سطح پر بڑھتی کرپشن روکنے کے ساتھ ایسے اقدامات بھی اٴْٹھانے ضروری ہیں جس سے کرپشن کے محرکات پر قابو پایا جاسکے ،اسسٹنٹ کمشنر بوری

جمعہ 10 دسمبر 2021 00:41

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ انیٹی کرپشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال لورالائی میں سمینار کا انعقاد کیا گیا سمینار سے اے ڈی سی یحییٰ خان کاکڑ ،ڈپٹی ڈائریکٹر انیٹی کرپشن خالد احمد گو کہ اسسٹنٹ کمشنر بوری عبدالناصر اتمانخیل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عارف ترین،سوشل ورکر عزیز پٹھان ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے اس دن کو منانے کا مقصد کرپشن کے ناسور کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کرپشن روکنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات بھی اٴْٹھانے ضروری ہیں جس سے کرپشن کے محرکات پر قابو پایا جاسکے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد اور ادارے کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا بدعنوانی معاشرے کا ایک سنگین مسئلہ ہے یہ وہ لعنت ہے جو نہ صرف ملک و قوم کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی ہے بلکہ معاشرے سے عزت اوروقار سے جینے کا حق بھی چھین لیتی ہے کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے حقوق و فرائض سے آگاہی بھی ضروری ہے معاشرے کے ہر فرد خصوصانوجوان نسل کو کرپشن کے انسداد اور اس کی نشاہدہی کر کے اس کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :