عمان میں مقیم پاکستانیوں کو بھی صحت سے متعلق اہم سہولت مل گئی

صحت کے ریکارڈ کے لیے 'شفا' ایپ شروع کی جائے گی‘ جس کے ذریعے آپ کا صحت کا ریکارڈ آپ کے ہاتھ میں ہوگا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 10 دسمبر 2021 11:37

عمان میں مقیم پاکستانیوں کو بھی صحت سے متعلق اہم سہولت مل گئی
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 دسمبر 2021ء ) عمان میں مقیم پاکستانیوں کو بھی صحت سے متعلق اہم سہولت مل گئی ، صحت کے ریکارڈ کے لیے 'شفا' ایپ شروع کی جائے گی‘ جس کے ذریعے آپ کا صحت کا ریکارڈ آپ کے ہاتھ میں ہوگا۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان کی وزارت صحت کی جانب سے ہیلتھ ریکارڈ 'شفا' ایپلی کیشن 12 دسمبر2021ء کو شروع کی جائے گی۔

اس ضمن میں عمان کی MOH نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کے روز وزارت صحت موبائل فون کے لیے ہیلتھ ریکارڈ 'شفا' ایپلی کیشن کا آغاز کرے گی، جو وزارت سے منسلک تمام صحت کے اداروں سے مریض کے صحت کا ڈیٹا دکھائے گی۔ خیال رہے کہ خلیجی سلطنت عمان کو بھی دیگر ممالک کی طرح کورونا وبا کا سامنا ہے، گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا تھا ، جس کی وجہ سے حکام کے خطرات کو بھانپتے ہوئے سخت اقدامات لینے کا اعلان تھا ، جس کے تحت عید کی تعطیلات کے دوران کورونا وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاوٴن نافذ کیا گیا تھا ، شام پانچ بجے سے صبح چار بجے تک جاری رہنے والے اس لاک ڈاوٴن میں تمام کاروباری سرگرمیاں ممنوع کر دی گئی تھی اور تمام قسم کی ٹریفک بھی بند تھی ، تاہم اب لوگوں کو اس حوالے سے ریلیف مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

خلیجی سلطنت عمان میں کورونا کا زور ٹوٹنے کے بعد مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دیدی گئی ، ایسے افراد کو مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوا چکے ہیں ، مساجد اور ان کی انیکسیز میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ شہریوں کو آنے کی اجازت ہوگی ، مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا اس کے علاوہ نمازیوں کو اپنا جائے نماز ساتھ لانا ہوگا اور ماسک بھی پہننا ہوگا۔

اس ضمن میں عمان کی وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے افراد جہنوں نے عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگوائی ہے مساجد میں جمعے کی نماز کے اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ، اس سلسلے میں رضاکاروں کی ایک ٹیم بنائی جائے گی جس کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ مساجد میں داخل ہونے والوں کی تصدیق کرے کہ انہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں۔