برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 708ویں عرس کی تین روزہ تقریبات ملتان میں شروع ہو گئیں

جمعہ 10 دسمبر 2021 23:26

برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 708ویں عرس کی تین روزہ ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2021ء) برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم سہروردی ملتانی کے 708 ویں 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات جمعہ کے روز سے ملتان میں شروع ہو گئیں۔عرس کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز سجادہ نشین درگاہ عالیہ اور وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل اور چادر پوشی سے کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک کی سلامتی خوشحالی امن و استحکام اور مریدین کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کورونا کے مکمل خاتمے کیلئے دعائیں کرے۔اللہ پاک ہمیں اس وباء سے مکمل چھٹکارا نصیب فرمائے۔بعد ازاں پاکستان زکریا اکیڈمی کے زیرِ اہتمام دربار کے احاطے میں قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی۔

(جاری ہے)

عرس کے دوسرے روز 11 دسمبر ہفتہ کو قومی کانفرنس کی دوسری نشست اور 12 دسمبر کو اختتامی تقریبات منعقد ہوں گی۔عرس کی مختلف تقریبات میں سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی دربار فرید کوٹ مٹھن کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ جید عالم دین علامہ غلام مصطفیٰ رضوی دربار عرفانیہ سندر شریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد حبیب عرفانی دربار حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم محمد زوہیب گیلانی دربار حضرت چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ میرا شریف کے سجادہ نشین پیر محمد فاروق احمد پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ عامر فرید کوریجہ اور خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ ناصر میاں مہمان خصوصی ہوں گے۔