Live Updates

جعفرآباد، جیالوں کا مہنگائی اور موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج ایک عوامی ریفرنڈم ہے،رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 10 دسمبر 2021 23:40

کوئٹہ/جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے ملک میں مہنگائی کے بے قابو جن ،بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ وادویات کی قیمتوں میں اضافے پر کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جیالوں کا مہنگائی اور موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج ایک عوامی ریفرنڈم ہے پاکستان غریبوں، کسانوں سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ ہیں اورمہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی مرکز میں اقتدار میں آئے گی اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرے گی۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی ،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی ودیگر نے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کوئٹہ کے کارکنان کا صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،کوئٹہ سٹی صدر نورالدین کاکڑ اور ضلع کوئٹہ صدر نصیب اللہ شاہوانی کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے سے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ،کوئٹہ سٹی صدر نورالدین کاکڑ، ضلع کوئٹہ صدر میر نصیب اللہ شاہوانی،جنرل سیکرٹری ملک ولی وردگ،پیپلز یوتھ کے صدر ثنااللہ جتک،اقلیتی ونگ کے صدر جعفر جارج،خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکینہ عبداللہ خان،سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،پی ایس ایف کے صدر اشفاق بلوچ،لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر،وکلا ونگ کے رہنما ظہور آغا ایڈوکیٹ ودیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہاکہ جیالوں کا مہنگائی اور موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج ایک عوامی ریفرنڈم ہے پاکستان غریبوں، کسانوں سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ ہیں اورمہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا لیکن ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کیاجاچکاہے ،انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کا سامنا کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک سے کیوں مر رہے ہیں وہ خودکشی کیوں کر رہے ہیں وہ حکومت کو کیوں لعنت دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضروری اشیا صرف مہنگی نہیں بلکہ حد سے زیادہ مہنگی ہو گئی ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کی ایک اور لہر کی پیش گوئی بھی کی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے اور ان سے جھوٹ بولا، آپ ان کو دھوکا دیتے ہیں اور جھوٹے وعدے کرتے ہیں، آپ کسی بھی چیز کے قابل نہیں ہیں اور آپ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔پارٹی کارکن پی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے ملک کے عوام پر بوجھ ڈالنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مرکز میں اقتدار میں آئے گی اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرے گی۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پشین ،ہرنائی ،مستونگ ،کوئٹہ ،جعفرآبادسمیت دیگر شہروں میں پیپلزپارٹی کے زیراہتمام مہنگائی،لاقانونیت، بے روزگاری اور بجلی و پیٹرول کی قیمتوں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ پی پی پی بلوچستان ضلع جعفر آباد کی جانب صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی و پیٹرول کی قیمتوں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات