آل پاکستان مسیحی موومنٹ کا وزارت مذہبی امور کی جانب سے کرسمس کے موقع پر فنڈز کے اجرا میں تاخیر اور اقربا پروری پر شدید احتجاج

کرسمس فنڈز کے لئے جو درخواستیں جمع ہوئی ہیں ان کو فوری فنڈز جاری کئے جائیں،مرکزی صدر سہیل رومی

اتوار 12 دسمبر 2021 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2021ء) آل پاکستان مسیحی موومنٹ کے مرکزی صدر اور پی پی پی اقلیتی ونگ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سہیل رومی نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کرسمس کے موقع پر فنڈز کے اجرا میں تاخیر اور اقربا پروری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرسمس فنڈز کے لئے جو درخواستیں جمع ہوئی ہیں ان کو فوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیں۔

(جاری ہے)

مسیحی برادری کے رہنما?ں،میڈم نسیم بھٹی سہوترا،دانیال کھوکھر،پادری موتی لال،بلال سہوترا ،کامران بھٹی،ارزن سہوترا،پاسٹر یعقوب،راسف،مونا ،پاسٹروارث خان ،بشارت اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو گرانٹ فراہم کی جائے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر بھی نظر انداز کیا جارہا ہے اور وزارت کی جانب سے من پسند اور سفارشی عناصر کو نوازا جارہا ہے انہوںنے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وزارت مذہبی امور میں کرسمس کے حوالے سے جمع شدہ تمام درخواستوں پر عمل درآمد کیا جائے۔۔۔اعجاز خان