ق*جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام شہری مسائل پر 30 اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے

yحکمرانوں کی دانستہ نالائقیوں سے شہر لاہورمسائلستان بن چکا ہے #ڈیڑھ کروڑ آبادی والے شہر کی 60 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پوری قوم ذہنی اذیت سے گزررہی ہے C آٹا ، چینی ، پیٹرول، آئی پیز، لینڈ مافیا کے لوگ حکومتی ایوانوں میں بیٹھ کر عوام کی جبیوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں:جماعت اسلامی 19 دسمبر کو مال روڈ پر روڈ کارواں اور 30 دسمبر کو گجومتہ سے شاہدرہ تک ایک عظیم الشان عوامی مارچ کریگی،امیر العظیم، جاوید قصور ی ،ذکر اللہ مجاہد و دیگر قائدین کا خطاب

اتوار 12 دسمبر 2021 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2021ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ''اب جاگ میرے لاہور''مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت شہر کے گھمبیر مسائل سوئی گیس کی بندش،پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، فضائی آلودگی، ٹریفک مسائل، ٹوٹی سٹرکیں، ابلتے گٹروں سمیت بڑھتی مہنگائی وبے روزگاری کے خلاف 30 اہم مقامات گلاب دیوی ہسپتال فیروز پور روڈ،پیر غازی روڈ اچھرہ،پنڈی سٹاپ پیکو روڈ،برکت چوک ٹاؤن شپ،چونگی امر سوھو،گجومتہ،چند رائے روڈ،شاہدرہ موڑ،صدیقیہ کالونی مین بازار بادامی باغ لاہور،مسجد وزیر خان،ایک موریہ پل،مغلپورہ چوک،شیلر چوک مائی کھمی روڈ،بلمقابل مسجد فردوس جی ٹی روڈ،لال پل،لال پل،والٹن روڈ،ہیًر بیدیاں روڈ،کاہنہ نو قصور روڈ،نوری بلڈنگ چوک،امین پارک بند روڈ،گلشن راوی،چوک یتیم خانہ،فاضلیا کالونی اچھرہ،چوک ایکسپوسینٹر،چوہنگ چوک،سندر پھاٹک،ملتان چونگی پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہروںمیں بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور کمر توڑ مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔احتجاجی مظاہروں این اے 135 کے امیدوار جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، پی پی 173 کے امیدوار امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹری جے آئی یوتھ پاکستان شاہد نوید ملک، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم،چوہدری محمود الاحد، حاجی ریاض الحسن، ضیاء الدین انصاری، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ، مرزا عبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، امراء علاقہ سیف الرحمن، مرزا شعیب یعقوب، ڈاکٹر محمود احمد، خالد احمد بٹ ،محمد خبیب نذیر، عمر شہباز، غلام حسین بلوچ، چوہدری عبدالقیوم گجر، صوفی خلیق احمد بٹ، جبران بٹ ، زاہد شباب بٹ چوہدری محمد شوکت ، وقار ندیم وڑائچ ، احسان اللہ وقاص ، چوہدری عبدالقیوم ، ڈاکٹر شفقت محمود ، چوہدری منظور گجر سمیت دیگر گروپ لیڈرز اور قائدین نے کی۔

ایکسپو سنٹر پراحتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، چونگی امرسدھو امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری اور ملتان چونگی، اچھرہ اور چونگ میں احتجاجی مظاہروں سے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی دانستہ غفلت سے شہر لاہورمسائلستان بن چکا ہے۔ڈیڑھ کروڑ آبادی والے شہر کی 60 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سموگ کی وجہ سے لوگوں میں موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ گیس بحران اور جرائم کی بڑھتی شرح نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ٹریفک مسائل، سرکاری ٹرانسپورٹ کی قلت اور شہری علاقوں میں قبرستانوں کی عدم دستیابی موجود ہ اور سابقہ حکومتوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ قائدین نے کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پوری قوم ذہنی اذیت سے گزررہی ہے۔

پیڑول، ڈیزل، گیس، بجلی، ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ نااہل حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔ آٹا، چینی، گھی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔ آٹا ، چینی ، پیٹرول، آئی پیز، لینڈ مافیا کے لوگ حکومتی ایوانوں میں بیٹھ کر عوام کی جبیوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آٹی آئی کی نام نہاد تبدیلی نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔

کرپشن کے خاتمے کا دعوہ کرنے والے حکمرانوں کی اپنی حکومت میں اربوں روپیکی کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز منظر عام پر آئے ہیں۔ مافیا کے خاتمے کی بات کرنے والے وزیرا عظم اپنے ارد گردم مافیا پر ہاتھ ڈالنے سے گھبراتے ہیں۔ کرپشن اور چور چور کرنے والے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے ٹولے سے نجات حاصل کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک میں ریکارڈ بحران پیداکیے ہیں۔ جماعت اسلامی شہر لاہور کو لاورث نہیں چھوڑے گی۔ لاہو رکو مسائل کی دلدل سے نکال کر دم لیں گے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ بنیادی شہری مسائل کے حل تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ موجودہ حکومت کی نا اہلی کے سبب پشاور سے گوادر تک پورا ملک مسائلستان بن گیا ہے۔ ہم گوادر کے مسائل پر احتجاج کرنے والے مرد و خواتین کے مطالبات کی بھر پور حمایت اور اس پر حکومتی بے حسی کی مزمت کرتے ہیں۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے احتجاجی مظاہروں میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی 19 دسمبر کو مال روڈ پر روڈ کارواں اور 30 دسمبر کو گجومتہ سے شاہدرہ تک ایک عظیم الشان عوامی مارچ کریگی۔ امیر لاہور نے کہا کہ اہلیان لاہور سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شہر لاہور کے گھمبیر مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دیں۔