ہرمحاذپر سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی جدوجہد کرینگے‘ بلاول بھٹو

اگلے انتخابات میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں زبردست نتائج دیں گے‘ چیئرمین پیپلزپارٹی

اتوار 12 دسمبر 2021 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے لاہور کے صدر اسلم گل نے بلاول ہائوس لاہورمیں ملاقات کی ۔اسلم گل نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو این اے 133 کی ضمنی انتخاب میں کارکنان اور تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 میں متحرک کردار پر جیالوں اور تنظیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بہت کم وقت میں لاہور کے جیالوں نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں بہت اچھی انتخابی مہم چلائی، پاکستان پیپلزپارٹی لاہور شہر کی ایک زندہ حقیقت ہے، ہم ہر محاذ پر سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی جدوجہد کریں گے، عوام کی مدد سے پاکستان پیپلزپارٹی اگلے انتخابات میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں زبردست نتائج دے گی۔