Live Updates

3تک اپوزیشن مار چ مارچ کی تسبیح پڑھتی رہے گی ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا چہرے عوام پہچان چکے ہیں دونو ں پار ٹیوں پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے

پیر 13 دسمبر 2021 14:54

3تک اپوزیشن مار چ مارچ کی تسبیح پڑھتی رہے گی ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ 2023تک اپوزیشن مار چ مارچ کی تسبیح پڑھتی رہے گی،این اے 133میں کل تک ایک دو سرے کوچور چور کہنے والے آ ج پھر بھا ئی بھائی بن گئے ہیں،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا چہرے عوام پہچان چکے ہیں دونو ں پار ٹیوں پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ این اے 133 کے الیکشن میں گلا پھاڑ پھاڑ کرایک دوسرے کو چور چور کہنے والے کل تک ایک دوسرے کو بھائی بھائی ہونے کے دعوے کررہے تھے جس سے ثابت ہوتاہے کہ یہ لوگ صر ف اقتدار کے بھوکے ہیں ان کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرکے کارکردگی کی نئی مثال رقم کی ہے جس سے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا نیا باب شروع ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت تین برسوں میں عوامی توقعات کے مطابق جتنا ڈیلور کرچکی ہے وہ تاریخ کا سنہری باب ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی او رمزید لگن کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ آگے بڑھایا جارہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات