راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 15ملزمان گرفتار کرلیے

پیر 13 دسمبر 2021 18:01

راولپنڈی۔13دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 11 دسمبر2021ء) :راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 15ملزمان گرفتار کرلیے ۔ تھانہ پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عتیق احمد کو گرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا ،تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم رمضان کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکیا ،تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان علی کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، صدربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نثار احمد کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 01 رائفل 12بور معہ ایمونیشن برآمدکی، جبکہ تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکرام کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے01رائفل 12بوربرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 04شراب سپلائرز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں دلاور ، عمر ، توقیر اور نثار شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے55لیٹر شراب اور645گرام چر س برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا۔ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رکشہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ رکشہ برآمد ہوا، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ایس ایچ ا وٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مہدی شاہ کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثناء ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم قاسم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران حنیف نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر صادق آباد پولیس نے اشتہاری مجرم کے سہولت کار حنیف کو گرفتا رکرلیا، جبکہ ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان عقیل اور وسیم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران محمد بلال نے اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر پیرودہائی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے سہولت کار بلال کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے