مہنگائی نے عام آدمی کا جینا حرام کررکھا ہے‘چوہدری عابدرضا کوٹلہ

نالائق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے آج ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکا ہے

جمعرات 16 دسمبر 2021 15:02

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2021ء) نالائق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے آج ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکا ہے جس سے بیرونی قرضوں میں ہوشربائ اضافہ ہورہا ہے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔مہنگائی نے عام آدمی کا جینا حرام کررکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ نون گجرانوالہ ڈویڑن / ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر بیٹھ کر ڈالر کی قیمت پر تبصرے کرنیوالوں کے منہ آج کیوں بند ہیں۔آج صادق اور امین لوگوں کی حکمرانی ہے مگر کرپشن۔۔بیروزگاری ۔۔لاقانونیت اور مہنگائی میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔مسلم لیگ نون مہنگائی کیخلاف بھر پور احتجاج کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نالائق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پینچ چکی ہے جسکا خمیازہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔۔