Live Updates

پشاور سمیت صوبے کے 17 اضلاع میں دو دن بعد بلدیاتی انتخابات کے لئے میدان سجے گا

جمعرات 16 دسمبر 2021 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2021ء) پشاور سمیت صوبے کے 17 اضلاع میں دو دن بعد بلدیاتی انتخابات کے لئے میدان سجے گا پشاور میٹرو پولٹین کے میئر کے لئے پی ٹی آئی کے رضوان بنگش ، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان خلیل ، پی ڈی ایم کے امیدوار زبیر علی ، کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہو گاصوبے کے بعض اضلاع میں سے پی ٹی آئی ، اے این پی ، جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی (ف ) کے کامیابی کے امکانات ہیں ڈسٹرکٹ میئر ، تحصیل میئر بھی ان پارٹیوںکے ممکنہ طور پر ہو نگے ۔

قومی وطن پارٹی ممکنہ طور پر چارسدہ میں کامیابی حاصل کریگی بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کل ختم ہو جائیگی انتخابی مہم میں مزید تیز ی آ گئی ہے سیاسی جماعتیں متحرک ہو چکی ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کو ششیں مزید تیز کردی ہیں جماعت اسلامی کے بحر ا اللہ خان ایڈوکیٹ ، اے این پی کے حاجی شیر رحمان بھی میدان میں ہے ۔

(جاری ہے)

تحصیل بڈھ بیر سے جماعت اسلامی کے حاجی نیاز محمد ، جے یو آئی کے خالد وقار کی کامیابی کے بھی امکانات ہیں ۔ بعض سیٹوں پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے کامیابی کے بھی امکانات ہیں انتخابی مہم مزید تیزی آ گئی ہے آزاد امیدواروں کی کامیابی کے امکانات بھی واضح ہو گئے ہیں انتخابات کے لئے کل صوبے کے سترہ اضلاع میں میدان سجے گا۔ بلدیاتی انتخابات کے نزدیک آتے ہو ئے کارکنوں کے درمیان جھگڑوں کے واقعات میں بھی ا ضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے بعض مقامات پرکارکنوں کے درمیان جھگڑوں میں تیزی آنے کی شکایات بھی کیپٹل سٹی پولیس کو موصول ہو ئی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات