Live Updates

16دسمبر اسلام اور پاکستان کی تاریخ کا المناک اور سیاہ ترین سانحہ ہے،لیاقت بلوچ

جمعرات 16 دسمبر 2021 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 16دسمبر اسلام اور پاکستان کی تاریخ کا المناک اور سیاہ ترین سانحہ ہے۔ 1970ء کے انتخابات کے نتائج انجینئرڈ کیے گئے۔ شیخ مجیب الرحمن کی اکثریت کو تسلیم نہ کیا، یحییٰ خان نے اقتدار میں رہنے کے لیے مجیب اور بھٹو سے سودے بازی بھی طے کر لی، لیکن ذوالفقار علی بھٹو نے اپوزیشن کی بجائے ہر قیمت پر اقتدار کو ترجیح دی۔

عوامی فیصلہ کو پامال کیا گیا۔ جمہور کے فیصلہ کو ماننے کی بجائے جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا اور پاکستان دو لخت ہو گیا۔ اقتدار پر سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا ناجائز قبضہ، جمہوریت اور نتائج پر بدنیتی، یحییٰ، بھٹو، مجیب گٹھ جوڑ بربادی کا سبب بن گیا۔

(جاری ہے)

’’سقوط ڈھاکہ-سبق ‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا انتخابات کے انعقاد بدقسمتی یہ ہے کہ 1971ء کے سانحہ سے سبق لینے کی بجائے اسٹیبلشمنٹ نے انتخابات انجینئرڈ کرنے اور عدلیہ، پارلیمنٹ پر بالادستی کو اپنا حق بنا لیا۔

اسٹیبلشمنٹ کو اپنا مائنڈ سیٹ بدلنا ہو گا۔ غیر جانبدارانہ انتخابات ہی تحفظ پاکستان ہے۔ سماجی اور معاشی عدل و انصاف قومی وحدت کی کلید ہے۔ عوام ہی اپنے بدلے کردار اور قیام پاکستان کے مقاصدکی تکمیل کے لیے اصل، سچائی، اہلیت اور حق کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی، بلوچستان اور قبائلی علاقہ جات اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

عوام کی احساسِ محرومیاں قومی سلامتی کے لیے خطرہ کی گھنٹیاں ہیں۔ فوجی آمروں، بھٹو خاندان، شریف خاندان کے بعد عمران خان نے بھی قوم کو مایوس کر دیا ہے۔ ریاست مدینہ نظام کا اعلان کر کے عملاً ملک میں انارکی، بے حیائی اوربدتہذیبی کو فروغ دیا گیا ہے۔ پورے ملک میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی رٹ نہیں۔ رشوت اور کرپشن کا راج ہے۔ گوادر میں حق دو بلوچستان دھرنا تیس دن پرامن، منظم احتجاج نے اپنی طاقت اور اہمیت کو تسلیم کرا لیا ہے۔

مسائل کا حل بلوچستان کے عوام کا حق ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن اور گوادر کی خواتین، نوجوانوں اور عوام نے جرأت و استقامت کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔لیاقت بلوچ نے صوابی میں اشاعت توحید و سنہ کے امیر مولانا طیب طاہر سے ملاقات کی۔ قاری یعقوب شیخ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پنج پیر میں جامعہ اور لائبریری کا وزٹ کیا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی اقتصادی بگڑتی صورت حال اور افغان عوام کی فتح اور طالبان کی کامیابی پر عالمی برادری کا جانبدارانہ، غیر انسانی اور مسلم دشمن رویوں کی شدید مذمت کی گئی۔ سعودی عرب سے آمدہ خبروں پر عالم اسلام کا دل چھلنی ہو گیا ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات