Live Updates

زرداری حکومت نہیں چھوڑیں گے، ن لیگ کو اندرونی تقسیم سے نکل جانا چاہیے،خواجہ آصف

پی ڈی ایم میں اجتماعی سوچ نہیں ہے، پی ڈی ایم میں جماعتی مفادات زیادہ ہیں، لیگی رہنما

جمعرات 16 دسمبر 2021 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری کسی بھی قیمت پر سندھ کی حکومت نہیں چھوڑیں گے، ن لیگ کو اندرونی تقسیم سے نکل جانا چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اجتماعی سوچ نہیں ہے، پی ڈی ایم میں جماعتی مفادات زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ محمد آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف زرداری معاملہ فہم سیاستدان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کسی بھی قیمت پر سندھ کی حکومت نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں آرہی ہے تو وہ خود کو دھوکہ دے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کو پتہ تھا کہ ان کو ضمنی انتخاب میں شکست ہو گی۔ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں کچھ ووٹ خریدے تھے، ن لیگ کو اندرونی تقسیم سے نکل جاناچاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات