Live Updates

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، حکومتی جماعت پر پیسوں کی تقسیم کا الزام

الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، بلدیات کے اعلیٰ عہدوں کے لیے بھی امیدواروں کی اکثریت انہی خاندانوں کی ہے جو پہلے ہی صوبائی اور مرکزی سیاست پر چھائے ہوئے ہیں۔ سینئر اینکر پرسن عائشہ بخش کا انکشاف

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 17 دسمبر 2021 20:51

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، حکومتی جماعت پر پیسوں کی تقسیم کا ..
پشاور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 دسمبر 2021ء) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، حکومتی جماعت پر پیسوں کی تقسیم کا الزام۔ الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، بلدیات کے اعلیٰ عہدوں کے لیے بھی امیدواروں کی اکثریت انہی خاندانوں کی ہے جو پہلے ہی صوبائی اور مرکزی سیاست پر چھائے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 19 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کی کمپین کا آج بروز جمعہ آخری دن ہے۔

الیکشن کمپین کے دوران حکومتی جماعت پر پیسوں کی تقسیم اور اقرباء پروری کے الزامات ہیں۔ سینئر اینکر پرسن عائشہ بخش نے اپنے پروگروام میں انکشاف کیا ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف پر انتخابی مہم کے دوران پیسے تقسیم کرنے کے الزامات عائد ہوئے ہیں جن کی تحقیقات ہونا ابھی باقی ہیں۔

(جاری ہے)

اینکر پرسن نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیات کے اہم عہدوں پر بھی اقرباء پروری دیکھنے میں آ رہی ہے کیونکہ اعلیٰ عہدوں کے لیے نامزد امیدوار انہی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو پہلے ہی صوبائی اور مرکزی حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہیں۔

 
 
اپنی گفتگو میں اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جو کہ خالصتاََ عوامی انتخابات سمجھے جاتے ہیں وہ بھی اب عوامی نہیں رہے، انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن بھی اب سیاسی ایلٹ کا کلب بن چکا ہے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت صوبے کے 17 اضلاع میں دو دن بعد بلدیاتی انتخابات کے لئے میدان سجے گا۔ پشاور میٹرو پولٹین کے میئر کے لئے پی ٹی آئی کے رضوان بنگش ، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان خلیل ، پی ڈی ایم کے امیدوار زبیر علی ، کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ جبکہ بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم آج بروز جمعہ ختم ہو جائیگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات