پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرکے پربھارت میں تین طلباکو جیل

آگرہ کے وکلا نے پاکستانی ٹیم کی حمایت کرنے والے طلبا کا کیس لڑنے سے انکار کردیا

اتوار 19 دسمبر 2021 15:55

آگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2021ء) گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران 3 طلبا کے لیے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کی خوشی جرم بنا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح کی خوشی منانے پر بھارتی عدالت نے شوکت غنی سمیت تینوں طلبا کو جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق عدالت نے شوکت غنی نامی طلبا کو پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے الزام میں 2 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ۔دوسری جانب طلبا کی عدالت میں پیشی پر بھی دائیں بازوکے انتہاپسندوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔آگرہ کے وکلا نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کرنے والے طلبا کا کیس لڑنے سے انکار کردیا جبکہ طلبا کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔