کیٹ مڈلٹن، کرسمس پر کنسرٹ کی میزبانی کرنے کیلئے پرجوش

کنسرٹ کو کرسمس کے موقع پر مقامی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا،شاہی مبصر

اتوار 19 دسمبر 2021 15:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2021ء) برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ، کیٹ مڈلٹن کرسمس کیرول کنسرٹ کی میزبانی کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہی مبصر کرس شِپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ۔انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کرسمس کیرول کنسرٹ کی میزبانی ڈچس آف کیمبرج نے کی۔شاہی مبصر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس کنسرٹ کو کرسمس کے موقع پر شام 7:30 بجے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کیٹ میڈلٹن نے اس کنسرٹ کے بارے میں کہا کہوہ ویسٹ منسٹر ایبے میں (ٹوگیدر ایٹ کرسمس)کی میزبانی کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔اس کنسرٹ میں ڈچز آف کیمبرج کی فیملی، بشمول ان کے والدین کیرول اور مائیکل مڈلٹن، اور ان کے بہن بھائیوں نے بھی شرکت کی۔اس تقریب میں ویسٹ منسٹر ایبے کوئر کے گائے ہوئے کیرول بھی شامل ہیں جو لیونا لیوس اور ایلی گولڈنگ کے ساتھ مل کر گائے گئے تھے۔یاد رہے کہ انہوں نے 2011 میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کے استقبالیہ میں بھی پرفارم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :