Live Updates

، عمران خان کے بغض میں ساری اپوزیشن اسے لئے اکٹھی ہے کہ شایدانہیں بھی اقتدار میں آنے کا موقع مل جائے،چوہدری سجاد مہیس

اتوار 19 دسمبر 2021 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2021ء) تحریک انصاف ویلفیئرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری سجاد مہیس نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے بغض میں ساری اپوزیشن اسے لئے اکٹھی ہے کہ شایدانہیں بھی اقتدار میں آنے کا موقع مل جائے، انہوں نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں پاکستان کی عوام فیصلہ دے چکی ہے . کہ اب چور ٹولے کا اقتدار اور سیاست سے خاتمہ ہو چکاہے، پی ڈی ایم کے مزید ٹکڑے ہونگے اور فضل الرحمان ہمیشہ کیلئے سیاسی بے روزگار ہونگے، تحریک انصاف کی حکومت کو جن بحرانوں کا سامنا ہے اس کی ذمہ داری سابقہ حکومتیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ زرداری مافیا اپنے جرائم کا احساب دے اور پاکستانی عوام کو پیپلزپارٹی کی کرپٹ قیادت پر کوئی اعتبار نہیں رہا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپٹ قیادت اور ان کے حواریوں نے این اے 133 میں جو گھٹیا سیاست کی عوام نے گھروں سے باہر نہ نکل کر ان کے منہ پر ایسا زور دار طمانچہ مارا جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔میڈیاسیل
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات