ڑ* الیکشن کب ہوتے ہیں لیکن مارچ میں بلدیاتی الیکشن ہو سکتا ہے، مونس الہی

اتوار 19 دسمبر 2021 18:15

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری موسیٰ الٰہی نے کہا ہے کہ کب الیکشن ہوتے ہیں ابھی کچھ واضح نہیں لیکن مارچ میں بلدیاتی الیکشن ہو سکتا ہے جس کے لیے ابھی سے ہی تمام ساتھی متحرک ہو جائیں اب چیئرمین ضلع کونسل کو صرف چیئرمینوں #نے ہی منتخب نہیں کرنا بلکہ ہر فردنے ووٹ دینا ہے ابھی سے اتنی محنت کریں کہ این اے 71 سے محترمہ ثمیرہ الٰہی ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہو ں وہ یونین کونسل چڑیاولہ کے نمائندہ اکٹھ سے خطاب کر رہے تھے چوہدری موسیٰ الٰہی نے کہا کہ میرا پیغام خدمت اور امن ہے میرے والد نے مجھے نصیحت کی ہے کہ ووٹ لینے سے پہلے دلوں میں جگہ بنائو میں دلوں میں جگہ بنانے کے لیے سب کے پاس جا رہا ہوں بڑھتے قافلے کو دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ منزل کی طرف سفرکامیابی سے جاری ہے انشااللہ مجھے پوری امید ہے کہ میرے لیے آپ سب ووٹر کی بجائے سپورٹر بن کر کام کریں گے چوہدری موسیٰ الٰہی نے مزید کہا کہ این ای71کا الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیتیں گے اللہ سے دعا ہے کہ خدمت کے مشن میں کامیابی دے آپ سے ووٹ لینے کے لیے نہیں آپ کے دلوں میں جگہ بنا کر آپ کو اپنا ایساسپورٹر بنائوں گا کہ آپ کا دل آپ کو میرے لیے کام کرنے کی تحریک دے گا میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میرے گھر میں آپ کو عزت و احترام ملے گا اور عوامی مسائل کے حل میں کبھی کوئی کوتاہی نہیں ہو گی۔