Live Updates

پی پی 206 کے ضمنی انتخاب ، خیبر پختوانخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں اپوزیشن چیمبر میں مٹھائی تقسیم کی گئی

اگر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو اکثریت سے الیکشن جیتیں گے، پی ٹی آئی انتخابات لڑنے کے قابل نہیں ‘ خواجہ سلمان رفیق

پیر 20 دسمبر 2021 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2021ء) پنجاب کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی انتخاب او ر خیبر پختوانخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں اپوزیشن چیمبر میں مٹھائی تقسیم کی گئی ،لیگی رہنما عبد المجید چن نمبر دار کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس مو قع پر خواجہ سلمان رفیق، چودھری شہباز، میاں نصیر ، یاسین سوہل اور رمضان صدیق بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی گئی او رمبارکباد پیش کی گئی ۔خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا جو سفر کنٹونمنٹ بورڈ سے شروع کیا تھا وہ این اے 133،206کے ضمنی اور خیبر پختوانخواہ کے بلدیاتی انتخابات تک جاری ہے۔ ہمارے خلاف جھوٹے انتقام کا جو گڑھا کھودا گیا تھا حکمران خود اس میں گررہے ہیں۔جیت کر عوام کی اسی طرح خدمت کریں گے جس طرح پہلے خدمت کی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ اگر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو اکثریت سے الیکشن جیتیں گے، پی ٹی آئی انتخابات لڑنے کے قابل نہیں رہی ۔ اس موقع پر دیگرنے بھی خطاب کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات