Live Updates

کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر و سینئر صحافی رضاء الرحمن کے بھائی ولی الرحمن کی رسم سوئم ادا کر دی گئی

منگل 21 دسمبر 2021 00:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2021ء) کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر و سینئر صحافی نجی ٹی وی کے بیورو چیف رضاء الرحمن کے بھائی ولی الرحمن کی رسم سوئم ادا کر دی گئی۔رسم سوئم میں صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ، سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، میر عبدالکریم نوشیروانی ،میر رحمت صالح بلوچ ،ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ اورنگزیب کاسی، ایڈووکیٹ نادر چھلگری ،پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل ریجن کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ، سیکرٹری اطلاعات آصف ترین، نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی، سردار روح اللہ خلجی، جمعیت نظریاتی کے ضلعی امیر قاری مہراللہ، قبائلی رہنما میر لیاقت لہڑی، سینئر ادیب ودانشور وحید ظہیر ، افضل مراد ، نور خان محمد حسنی، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان، سینئر نائب صدر افضل مغل، بی یو جے کے نائب صدر شاہ حسین ترین،اخبارات کے مدیران بالاچ ساجدی بلوچ، آصف بلوچ ، نادر حسین زمرد، سینئر صحافی نور الٰہی بگٹی، طارق گشکوری،عصمت اللہ کاکڑ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی بعد ازاں لنگر تقسیم کیا گیا۔دریں اثناء محکمہ تعلقات عامہ کے ولی الرحمن کے ایصال ثواب کیلئے تعزیت کا سلسلہ رضاء الرحمن کی رہائش گاہ واقع جناح ٹائون نزد آئی ٹی یونیورسٹی روڈ کلی جمعہ خان میں جاری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات