Live Updates

پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے،راجہ پرویز اشرف

ثابت ہوگیا، سابقہ حکومتوں پر الزام تراشی کر کے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے، سابق وزیراعظم

پیر 20 دسمبر 2021 22:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2021ء) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ حکمران جماعت تحریک انصاف اپنے بچھائے ہوئے جال میں خود پھنس چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا، سابقہ حکومتوں پر الزام تراشی کر کے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے باشعور عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بری طرح مسترد کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری اپنی کمزوری اڑے آئی، ورنہ لاہور میں این اے 133 کا انتخاب جیت جاتے۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کافی عرصیسستی کا شکار رہی تاہم اب ہم سیاست کے میدان میں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات