اے این ایف کی ائیر پورٹ پر کارروائی ،نائیجیرین باشندے کے پیٹ سے کوکین سے بھرے کیپسول برآمد

منگل 21 دسمبر 2021 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2021ء) اینٹی نار کوٹکس فور س نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے نائیجیرین باشندے کے پیٹ سے کوکین سے بھرے کیپسول برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے مطابق فرانسس چیبز نامی نائیجیرین باشندے کے پیٹ سے کوکین بھرے کیپسول برآمد کئے گئے ۔ملزم ایتھوپیا سے قطرائر ویزکی پرواز سے لاہور آ رہا تھا ۔ملزم کو اے این ایف کے تھانہ منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔