کیپٹل میٹرو پو لیٹن گورنمنٹ پشاور نے رامپورہ گیٹ میں سرکاری جائیداد کو قبضہ گروپ مافیا سے واگزار کرالی

منگل 21 دسمبر 2021 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2021ء) کیپٹل میٹرو پو لیٹن گورنمنٹ پشاور نے رامپورہ گیٹ میں سرکاری جائیداد کو قبضہ گروپ مافیا سے واگزار کرالی تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عمل دآرمدکرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور ارشد علی زبیر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی کامران امجد اور انکروچمنٹ انچارج ملک دانیال احمد نے رامپورہ گیٹ میں سرکاری جائیداد کو قبضہ گروپ مافیاسے واگزارکرالی ‘ رامپور گیٹ میں دوعددکریانہ سٹور کی دکانیں تھیں جو کئی دہائیوں سے قبضہ مافیا کے قبضے میں تھی جس پر ہائیکورٹ نے فیصلہ کرتے ہوئے دونوں دکانوں کو قبضہ گروپ مافیاسے واگزارکرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا جس پر کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ ا نتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں دکانوں کو سیل کرکے قبضہ لے لیا ا س موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی کامران ا مجد نے کہاکہ سرکای زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرا لیا گیا اور قبضہ مافیاکے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی ۔