Live Updates

پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا اور تاریخ کا دھارا پلٹ گیا،ریحام خان کا بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر انوکھا طنز

بدھ 22 دسمبر 2021 00:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر انوکھا طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر ٹی وی بریکنگ کا جملہ استعمال کیا ہے جس میں لکھا تھا پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا اور تاریخ کا دھارا پلٹ گیا۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر ٹی وی بریکنگ کا جملہ استعمال کیا گیا ہے جس میں لکھا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا اور تاریخ کا دھارا پلٹ گیا۔ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے ریحام نے کہاکہ ٹی از فنٹاسٹِک تاہم اس ٹوئٹ پر ریحام نے لکھا کہ جے یو آئی نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا۔خیال رہے کہ 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نے مخالفین کو اپ سیٹ شکست دی ہے۔4 میں سے 3 شہروں کے میئرز کی نشستیں جیت گئے جس میں تحریک انصاف کا گڑھ سمجھے جانے والا صوبائی دارالحکومت پشاور بھی شامل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات