Live Updates

غ*بہارہ کہو میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگ تنگ آچکے ہیں،جاوید انتظار

- وفاقی وزیر حماد اظہر کے کھانے کے وقت گیس کی سپلائی کے شیڈول پر کوئی عمل نہیں ہورہا وزیراعظم عمران خان کے حلقے کے لوگ سرکاری اعلان کے مطابق گیس سپلائی شیڈول پر عمل کا مطالبہ کر رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو

منگل 21 دسمبر 2021 21:55

ٴْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2021ء) بہارہ کہو میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگ تنگ آچکے ہیں. وفاقی وزیر حماد اظہر کے کھانے کے وقت گیس کی سپلائی کے شیڈول پر کوئی عمل نہیں ہورہا. وزیراعظم عمران خان کے حلقے کے لوگ سرکاری اعلان کے مطابق گیس سپلائی شیڈول پر عمل کا مطالبہ کر رہے ہیں. حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام راست اقدام کرنے پر مجبور ہوجائے گی.

کے پی کے کی طرح تحریک انصاف اسلام اباد بلدیاتی الیکشن میں عبرت ناک شکست کھائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین آزاد عوام تحریک سابق امیدوار این اے 53 جاوید انتظار نے اہلیان بہارہ کہو سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ گیس کو سال 2018 میں گیس کے میٹرز کی دی گئی درخواستوں پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا. اسلام آباد کے تینوں اراکین اسمبلی نے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہی.بہارہ کہو میں غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات