غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، ضیاء بتول

جمعرات 23 دسمبر 2021 15:43

اسلام آباد۔غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما  کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، ضیاء بتولچیئرپرسن پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی ضیا بتول نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما  کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔وہ  ڈاکٹر اے کیو خان کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےزیر اہتمام ونٹر فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹائون کموڈور ریٹائرڈ جناب محمد الیاس گیسٹ آف آنر تھے۔ ونٹر فیسٹیول میں مختلف کلاسز کے بچوں نے کھیلوں کے متعددمقابلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ،رنگ برنگے لباس اور مختلف روپ اپنائے بچوں نے شاندار کارکردگی سے حاضرین کے دل موہ لئے۔  تقریب میں بچوں کے والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے  پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔