پاکستان پیپلز پارٹی گلف ومڈل ایسٹ نے حکومت سندھ کی طرف سے سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس کا دبی میں انعقاد کرنے پر حکومت سندھ کاشکریہ ادا کیا

malik khurram shehzad awan ملک خرم شہزاد اعوان جمعرات 23 دسمبر 2021 17:16

پاکستان پیپلز پارٹی گلف ومڈل ایسٹ نے حکومت سندھ کی طرف سے سندھ انویسٹمنٹ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی گلف ومڈل ایسٹ نے حکومت سندھ کی طرف سے سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس کا دبی میں انعقاد کرنے پر حکومت سندھ کاشکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ بھی کیا۔ اس طرح کی کانفرنس سے پاکستان اور خصوصا" صوبہ سندھ کے اندر سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور پاکستان اور عرب امارات کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی اماراتی سرمایہ کاروں نے صوبہ سندھ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ھے۔

کیونکہ حکومت سندھ کی درست اور عوام دوست پالیساں بھی اس بات کا مظہر ہیں کہ ہم ہر ملک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بہت آسان موقع فراہم کر رہے ھے۔جس کا ایک بہت بڑا ثبوت یہ  ہے کہ عرب امارات کی حکومت نے حکومت سندھ کے ساتھ چھ معاہدے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ظہرانے کے وقت وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدر پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس سے خصوصی ملاقات ہوہی جس میں میاں منیر ہانس صاحب نے اورسیز

 پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور دنیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کیطرف متوجہ کرنے کے لیے اپنے اقدامات سے آگاہ کیا۔


اور پیپلزپارٹی کی گلف و مڈل ایسٹ میں کارکردگی پر بھی بات کی،جس پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اطمنان کا اظہار کیا اور میاں منیر ہانس کی کاوشوں کو سراہا
اسی دوران سیکرٹری انفارمیشن گلف ومڈل ایسٹ چوہدری سجاد نزیر ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ملک خرم شہزاد اعوان ناہب صدر دبی محمد آمین سرگانہ کی سید ناصر حسین شاہ شرجیل میمن ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب سے ملاقات ہوہی جس میں عہداروں نے اپنی اپنی تجاویز دیں۔
تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل عرفان قمر گوندل،سیکرٹری انفارمیشن خواتین نجمہ جیلانی، ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن سارہ رائے اور شیریں درانی نے بھی شرکت کی۔