شاہ رخ خان کی کام پر واپسی سے مداح خوش،فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف

جمعرات 23 دسمبر 2021 19:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2021ء) بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی بیٹے آریان خان کے جیل سے رہا ہونے کے بعد کام پر واپسی پر مداحوں کی خوشی دیدنی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کے مداح ان کی فلم ڈان 2 کی ریلیز کے دس سال مکمل ہونے پراور فلم پٹھان کی شوٹنگ کے دوبارہ آغاز کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔اداکار سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔