Live Updates

لاہور، تحریک انصاف کے زیراہتمام پارٹی سیکرٹریٹ کینال ویو میں قائداعظم کے یوم پیدائش پر تقریب کاا ہتمام سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کیا

اتوار 26 دسمبر 2021 00:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام پارٹی سیکرٹریٹ کینال ویو میں قائداعظم محمد جناح کے یوم پیدائش پر تقریب کاا ہتمام کیاگیا جس کے مہمان خصوصی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری تھے،تقریب میں شبیرسیال، علی امتیاز وڑائچ،میجر ر ظفر چھٹہ،علی چوہدری،فیاض بھٹی،میاں ثاقف محبوب،ڈاکٹر مصباح ظفر سمیت این اے 133 کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد شرکت کی۔

سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برصغیر پاک و ہند میں محمد علی جناح جیسا انسان پیدا نہیں ہوا، قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کے محسن عظیم ہیںجنہوں خطے کے خوفزدہ آور مایوس مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا ،مسلمانوں کو الگ وطن کے حصول کے لئے آزادی کی تڑپ پیدا کی زندہ قومیں اپنے رہبروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،قائداعظم کے فرمودات اور نظریات ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہیں،نوجوان نسل کو قائداعظم کی حیات وخدمات سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے مدبرانہ انداز میں برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی قائد کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہمیں آزاد وطن کی نعمت نصیب ہوئی پاکستان کا قیام نعمت خداوندی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آپ نے ہمیں دو قومی نظریہ دیا جس کی وجہ سے آج ہم آزاد ہیں،پاکستان ہماری اقلتیں بھارت کے مقابلے بہت محفوظ ہیں،جس طرح سے آج بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے اس کی وجہ سے آج دنیا اس بات کو مان رہی ہے کہ 75 برس پہلے محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ درست تھا۔ انہوںنے مزید کہاکہ قائداعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر فرد اپنے مذہب، عقیدے اور سوچ کے مطابق آزادی سے زندگی گزار سکے۔ قوم کے مسائل کا حل اور مشکلات سے نکالنے کیلئے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کو مشعل راہ بنانا ہو گا، قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بے لوث مخلصانہ،مدبرانہ اور ولولہ انگیزقیادت میں قوم نے محکومی سے نجات حاصل کی اور آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات