تھانہ سندر کی حدود میں مبینہ طور ہر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے شوہر کو حراست میں لے لیا

اتوار 26 دسمبر 2021 00:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2021ء) تھانہ سندر کی حدود میں مبینہ طور ہر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے شوہر کو حراست میں لے لیا، مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ بحریہ ٹائون کی رہائشی 22سالہ عفت کی لاش گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔

سسرال والوںنے الزام عائد کیا کہ شہزاد کا عفت سے اکثر جھگڑا رہتا تھا ، عفت کو اس کے خاوند شہزاد نے ہی قتل کیا ہے ۔ درخواست موصول ہونے پر پولیس نے شہزاد کو حراست میں لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے بھائی عدنان کی مدعیت میں ملزم شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کی کاروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہوں گے ۔