ڑ*شہید رانی بے نظیر کی ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،سید قائم علی شاہ

اتوار 26 دسمبر 2021 19:15

yسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2021ء) سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی اس ملک کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں محترمہ نے کم عمری میں ہی جدوجہد شروع کی انکی جدوجہد کا نتیجہ ہی ہے کہ ملک کے کونے کونے سے لوگ انکے ساتھ جڑے پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کے قیام کے لیے انکی گراں قدر خدمات ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدا بخش میں شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اور دیگر شہید قائدین کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ، سید قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان ہی نہیں ملک بھر کی عوام محترمہ کو یاد کرتے ہیں اور ہر سال یہاں آتے ہیں، عوامی لیڈرشپ صرف عوام کے ذریعے ہی آتی ہے کسی اور کے کندھے پر نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس مہنگائی کا اثر حکمرانوں پر نہیں بلکہ صرف عوام پر ہے، عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا حساب اوپر والا نہیں بخشتا۔