Live Updates

تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہمایوں اختر کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی

چوہدری سرور، عثمان بزدار، پرویز الٰہی ،یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی ،راناثنااللہ، اعجاز شاہ ، عبد الرزاق دائود، جہانگیر ترین سمیت دیگر کی شرکت

اتوار 26 دسمبر 2021 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کے صاحبزادے قاسم اختر خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی ، ولیمے کی تقریب میں حکومتی و سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے نو بیاہتا جوڑے کو شادی کی مباکباد او ران کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ہمایوں اختر خان کے صاحبزادے قاسم اختر خان کی شادی میر شکیل الرحمن کی صاحبزادی سے سر انجام پائی ۔

(جاری ہے)

رائل پام میں منعقدہ دعوت ولیمہ کی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر توانائی حما د اظہر، سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین، خرم دستگیر،جسٹس (ر) آصف سعید کھوسہ،سینیٹر اعجاز چوہدری، رانا ثنا اللہ خان ،وفاقی وزیر خسرو بختیار،ریاض فتیانہ، جمشید اقبال چیمہ ،سردار ایازصادق ،انجینئر خرم دستگیر ،گلوکار وارث بیگ، تاجر رہنما نعیم میر ،سینئر سیاستدان عبد العلیم خان،وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزا ق دائود، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وفاقی وزیر بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ، صوبائی وزیر سبطین خان، سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی،کالم نگار عطا ء الحق قاسمی، حسن نثار،محمد مالک ،چیف کلکٹر کسٹمز ذوالفقار علی چودھری، سابق نگران وزیر احمد وقاص، ایڈیشنل کمشنر فرحان ستار،سینئر صحافی عارف حمید بھٹی، خالد قیوم، عائشہ بخش، عامر ڈار، شاہد قادر، چوہدری احمد صدیق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات