Live Updates

عمران خان کھل کر بتائیں نواز شریف کو کون واپس لارہا ہی امیر حیدر خان ہوتی

عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، شکست کا غصہ نیازی صاحب اپنی تنظیموں پر کیوں نکال رہے ہیں ، گفتگو

اتوار 26 دسمبر 2021 20:05

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان کھل کر بات کریں کہ نواز شریف کو کون واپس لارہا ہی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران خان کھل کر بات کریں کہ نواز شریف کو کون واپس لارہا ہی انہوں نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، شکست کا غصہ نیازی صاحب اپنی تنظیموں پر کیوں نکال رہے ہیں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیوں واپس نہیں آسکتی پاکستان اٴْن کا بھی ملک ہے اور وہ ضرور آئیں گے۔

ڈی آئی خان کے میئر کیلئے پارٹی امیدوار کے قتل پر انہوںنے کہا کہ ہم حکومت سے نہیں ریاست سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ بلدیاتی شکست پر نیازی صاحب اپنی تنظیموں پر کیوں غصہ نکال رہے ہیں عوام نے بلدیاتی الیکشن میں وزیراعظم کی پالیسوں کو مسترد کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات